پاکستان میں ہمیں بہت پیار ملا، سکھ یاتریوں کی بھارت روانگی سے قبل گفتگو

پاکستان میں ہمیں بہت پیار ملا، سکھ یاتریوں کی بھارت روانگی سے قبل گفتگو
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ دلاور)بیساکھی فیسٹیول میں بھارت سے آنے والے سکھ یاتری واپس بھارت روانہ ہوگئے،، سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہوئے۔

بیساکھی فیسٹیول میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے سکھ یاتری اپنی یاترا کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے ہی بھارت واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

 سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈرپہنچایا گیا جہاں سے وہ بھارت روانہ ہوئے۔ اس موقع پر یاتریوں کی پاکستان کی جانب سے ملنے والی محبت اور احترام کو اپنا سرمایہ قرار دیا۔

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں بہت پیار ملا ہے، ایسا لگتا تھا کہ جیسے ہم اپنے ہی گھر میں ہیں۔انہوں نے شاندارانتظامات پر حکومت پاکستان اور گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔۔