ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز ، نرسز کیلئے بیرون ملک رخصت کے حوالے سے نئی ہدایات

new instructions for doctors and nurses
کیپشن: new instructions
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی بیرون ملک رخصت سے متعلق نئی ہدایات جاری، بیرون ملک روانگی سے کم از کم 15 روز پہلے چھٹی کی درخواست دینا لازمی ہوگا۔تمام سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز ، کالجز اور ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹرز ، نرسز سمیت تمام ہیلتھ پروفیشنلز کے بیرون ملک رخصت کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. صوبے بھر کی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز ، میڈیکل کالجز سمیت ٹیچنگ ہسپتالوں اور انسٹی ٹیوشنز کے سربراہان کے نام ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک رخصت کے لئے روانگی کی تاریخ سے کم از کم 15 یوم پہلے باضابطہ درخواست دینا لازمی ہوگا ۔

15 یوم سے کم عرصہ میں بیرون ملک رخصت کی درخواست کو مںظور نہیں کیا جائے گا ۔ تمام ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک رخصت سے متعلق نئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer