ویب ڈیسک:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغان بولر فرید احمد سے تلخ کلامی پر بیٹر آصف علی پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانے کا خدشہ ہے۔
میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔
میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کی، میچ ریفری نے دونوں کرکٹرز کو جرمانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی سی سی کی جانب سے آج باضابط اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔