عوام کو 37روز  کےبجلی  کے بل بھجوائے جانے لگے

عوام کو 37روز  کےبجلی  کے بل بھجوائے جانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تقسیم کار کمپنیوں کی جانب  سے نیپرا قوانین کی خلاف ورزی,عوام کو 37روز  کےبجلی  کے بل بھجوائے جانے لگے

تفصیلات کے مطابق 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی،  لاہور، حیدر آباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔  37 روز کے دوران استعمال کی گئی بجلی کے سب سے زیادہ بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے بھیجے۔

31روز میں 300 یونٹ کا بل 3200 روپے بنتا ہے،  اس طرح صرف ایک روز کے اضافے سےبلوں میں 600 روپے کا اضافہ ہو تا ہے۔ جنوری 2021 سے اب تک کے الیکٹرک، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی، گجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے صارفین کو مقررہ 31 یوم سے زائد دنوں کا بل ایک یا ایک سے زائد بار بھیجا۔

 بعض تقسیم کار کمپنیوں نے 35 سے 37 دن تک کے بل  صارفین کو بھجوائے جوکہ نیپراقوانین  کی کھلی خلاف ورزی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ 31 دن کی استعمال شدہ بجلی کا بل بھیج سکتی ہیں۔