(ندیم خالد) فیروز پور روڈ پر جنرل ہسپتال کے سامنے ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر جنرل ہسپتال کے سامنے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا، نشتر کالونی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شامل 30 سالہ خاتون کومل بی بی کی ٹانگ کٹ گئی، خاتون شوہر کے ہمراہ گھر جارہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر مار دی، زخمیوں کا تعلق یوحنا آباد کے علاقے سے ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں موٹرسائیکل سواروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت ابھی بھی خطرے میں ہے۔