ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا

 پنجاب حکومت نے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا، منصوبے منظور ہونے کے باوجود فنڈز کا اجراء نہ ہوسکا۔

  پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 2 ارب 19 کروڑ لاگت کے 11 نئے منصوبے رکھے گئے ہیں، جن کیلئے 71 کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، لیکن پانچ منصوبے منظور ہونے کے باوجود بھی تاحال ان کیلئے ایک روپے کے فنڈز بھی جاری نہیں کئے گئے۔

مذکورہ منصوبوں میں خواجہ سرا ﺅں کیلئے 15 کروڑ کی لاگت سے کمیونٹی ویلفیئر سنٹر کی تعمیر، 2 کروڑ کی لاگت سے محکمہ سوشل ویلفیئرکی کپیسٹی بلڈنگ، ڈھائی کروڑ کی لاگت سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم اور لاہورسمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں 60 کروڑ کی لاگت سے پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے شامل ہیں

Sughra Afzal

Content Writer