تین ماہ میں ہسپتالوں میں نمایا ں تبدیلی نظر آئے گی:صوبائی وزیرصحت

تین ماہ میں ہسپتالوں میں نمایا ں تبدیلی نظر آئے گی:صوبائی وزیرصحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:صوبائی وزیرصحت کا کہناتھا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں اب ادویات باہر سے نہ منگوائی جائیں ،پروفیسر صاحبان کو ایمرجنسیوں میں موجود رہنا چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنےسروسز ہسپتال میں میڈیکل سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں اب ادویات باہر سے نہ منگوائی جائیں ، شعبہ صحت کو معیاری سطح پر پہنچانا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے، تین ماہ میں ہسپتالوں میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی,پروفیسر صاحبان کوبھی ایمرجنسیوں میں موجود رہنا چاہیے۔
صوبائی وزیر صحت کامزید کہناتھا کہ ڈاکٹرز پر کام کے دباو کا احساس ہے، مگر علاج سے پہلے مریض کی نفسیات سمجھیں,صحت کارڈ کے متعلق انہوں نے کہاکہ ایک ماہ میں صحت کارڈز جاری کردئیے جا ئیں گے.سمز آڈیٹوریم میں جاری میڈیکل سیمینار میں پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محسود گوندل، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر امیر سمیت ڈاکٹرز اور نرسوں نے شرکت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer