ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سستے پروٹین کے طور پر مشہور برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس سے عام صارفین پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 459 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ مختلف مارکیٹس میں یہ 470 سے 475 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

برائلر فارم ریٹ 289 روپے، ٹریڈرز کو ریٹ 301 روپے فی کلو ہے۔ اس کے علاوہ ہول سیل ریٹ 303 روپے، لیکن سیلرز کو 315 روپے میں دستیاب ہے اور پرچون ریٹ 317 روپے مقرر، مگر 329 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
گوشت کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ عوام کی قوتِ خرید پر کاری ضرب ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو برائلر گوشت کو سستے پروٹین کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔