ورلڈ کپ کا پہلا میچ؛ آسٹریلین باؤلرز نے بھارت کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر تباہ کر دیا

ICC Mens Cricket World Cup, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے مئچ میں ہی انڈیا کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے دیئے ہوئے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سخت مشکلات کا شکار ہو گئی۔

جوش ہیزل ووڈ اور مشیل سٹارک نے ابتدائی تین اووروں میں تین مایہ ناز بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا۔ تین اووروں کے اختتام پر بھارت کا سکور صرف تین تھا۔اوپنر روہت شرما اور ایشان  کِشن کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہو گئے جبکہ  شریاس لائر بھی کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہو گئے۔

اس وقت9 اووروں کے اختتام پر ویرات کوہلی 15 رنز پر اور کے ایل راہول 7 رنز پر کھیل رہے ہیں اور بھارت کا سکور 25 ہے۔ میچ میں بھارت نے اپنی پہلی باونڈری چوتھے اوورر کی آخری بال پر بنائی۔

چوتھے اوور کی آخری بال پر جب بھارت کا سکور 6 تھا راہول نے چوکا مار کر بھارت کے مداحوں کو ڈپریشن سے نکالا۔ چار اووروں کے اختتام پر بھارت کا سکور دس رنز ہو گیا۔

آسٹریلیا کی اننگز

ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا  کی ٹیم بھارت کے خلاف 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کینگروز نے بھارت کو جیت کیلئے  200 رنز کا ہدف دے دیا۔

چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پورے میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، بھارتی بولرز کے سامنے  آسٹریلوی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے ۔ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

 
کینگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 46  اور ڈیوڈ وارنر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ، ہم تازہ دم ہیں  اور اچھی پوزیشن میں ہیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے ۔ 
بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 5 کے مجموعی اسکور پر اوپنر مچل مارش بمراہ کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے 69 رنز کی شراکت داری بنائی پر وہ بھی ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں زیادہ مدد نہیں دے سکے۔وارنر 41 اور اسمتھ 46 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم پوری اننگزکے دوران بھارتی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، اس دوران ان کی یکے بعد دیگر وکٹیں بھی گرتی رہیں۔

مچل اسٹارک نے 28 ، مارنس لبوشین نے27 رنز بنائے جبکہ پیٹ کمنز اور گلین میکسویل نے 15، 15 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ کیمرون گرین 8 اور ایڈم زیمپا نے 6 رنز بنائے جبکہ الیکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے، پوری آسٹریلوی ٹیم 49.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کے روینڈرا جڈیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا نے  2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے علاہ محمد سراج ، روی چندرن ایشون اور ہردیک پانڈیا کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔