نوازنےملک چلایا، شہبازنےڈیفالٹ سے بچایا، مریم اورنگزیب

Maryam Aorangzaib, PMLN, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: نواز شریف کے دور میں 12روپے کا بجلی یونٹ تھا، سب اخراجات کرنےکے بعد لوگوں کے پاس گھروں پر پیسے بچ جاتےتھے۔ شہباز شریف نے 16ماہ میں انتھک مہنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔یہ باتیں مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے  انارکلی  لاہور میں مسلم لیگ ن کے پی پی 149 میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہیں۔
مریم اورنگزیب نے انارکلی کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں کی بھاری تعداد میں آمد کا ذکر  کرتے ہوئے کہا، مجھے کہا گیا کارنر میٹنگ ہے نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں پرمگر یہاں آ کر دیکھا کہ یہ تو جلسہ ہے
مجھے کہا گیا  کہ تیاری کی میٹنگ ہے، اگر یہ تیاری ہے تو 21 اکتوبرکو کیا سماں ہو گا، پنڈال میں جہاں نظر جاتی ہے خواتین ہی خواتین ہیں اور دوسری جانب مرد ہی مرد ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف واپس آ رہے ہیں، انکو جب دفتر سے نکالا گیا تو انہوں نے پوچھا کیوں نکالا تو انکا مذاق اڑایا گیا، انہوں نے یہ اسلیے پوچھا کہ وہ جانتے تھے کہ انکو نکالنے سے ملک سے خوشحالی نکلے گی۔انکو پتہ تھا بعد میں آنے والے ملک کے حالات  بدترین کر دینگے

اور یہی ہوا انکے بعد چوروں نے ملک میں بدترین مہنگائی کر دی۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی حکومت کے چھوڑے ہوئے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ڈیفالٹ ہو جاتا تو ملک سری لنکا  بن جاتا آٹا چینی تیل بجلی نا ملتی۔ انہوں نے کارکنوں سے پوچھا کہ کیا آپ چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے؟

مریم اورنگزیب نے کہا  اب وہ شخص آ رہا ہے جو جب اقتدار میں آتا ہے تو ملک میں روشنیاں اور خوشحالی آ جاتی ہے۔وہ شخص دوبارہ آئیگا اور ملک کو دوبارہ ترقی کے راستے پر چلائے گا آپ نے بس نوازشریف کا ساتھ دینا ہے۔ چوتھی دفعہ بھی وہی آ کر اس ملک کو اور آپکو مشکلات سے نکالے گا۔ وہ جب گھر آئیگا تب اسکی ماں اور اسکی بیوی گھر نہیں ہو گی مگر وہ آپکے لئے اور اس ملک کے لئے آ رہا ہے۔ نواز شریف آج بھی وزیراعظم ہے اور وہی ملک کو ٹھیک کرے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس چور اس بہروپئے نے اس ملک کا بدترین حال کر دیا ہے۔ نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج وہ بہروپیا اللہ کی پکڑ میں ہے۔ آپ سب نے 21 اکتوبرکو نوازشریف کا استقبال کرنا ہے اور وہ ملک کو اندھیروں سے نکالے گا۔