مسلح افراد نے سینئر صوبائی وزیر کو اغوا کر لیا

Kidnapped
کیپشن: Kidnapped
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سینئر  صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا، اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ میری گلگت بلتستان کے وزیر عبیداللہ سے بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، علمائے کرام اور عمائدین بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔

فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے اور میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر  کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔