سوتیلی بیٹی سے جنسی ہراسگی کا انکشاف؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما کا سابق شوہر گرفتار

PTI leader Laila Parveen’s ex-husband arrested
کیپشن: Laila Parveen’s ex-husband
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما کے سابق شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی رہنماء لیلیٰ پروین کےسابق شوہر علی حسنین سرگانہ گرفتار ملزم علی حسنین سرگانہ پر سوتیلی بیٹی سے جنسی ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں ساؤتھ ویمن پولیس نےتوحید کمرشل میں کارروائی کرتے پی ٹی آئی رہنماء لیلیٰ پروین کا سابق شوہر علی حسنین سرگانہ گرفتار ملزم علی حسنین سرگانہ کو سوتیلی بیٹی سے جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا،پولیس نے ملزم علی حسنین سرگانہ کو گرفتار کر کے صدر ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق رہنما پی ٹی آئی لیلیٰ پروین نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علی حسن نے سوتیلی بیٹی کو ہراساں کیا ہے,پولیس نےتحریک انصاف کی خاتون رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات پولیس نے کارروائی کے بعد ڈیفنس توحید کمرشل سے گرفتار کیا،پولیس نے ملزم پر اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کے تحت تھانہ گذری میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ لیلیٰ پروین کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،اس موقع پر لیلیٰ پروین کا کہنا تھا کہ ملزم سے شادی 5 سال قبل ہوئی تھی تاہم 8 ماہ قبل ملزم ان کی 13 سالہ بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا جب کہ انہیں واقعے کے حوالے سے رشتہ داروں نے آگاہ کیا۔ 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer