ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ ٹیم کی آمدورفت، سکیورٹی پلان تبدیل، شہری کوفت سے بچ گئے

teams security plan change
کیپشن: Security
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کا سیکیورٹی پلان تبدیل، عدالتی احکامات کے بعد ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران کوئی روٹ مکمل زیرو نہیں کیا جائے گا۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران کچھ وقت کے لیے ایک سگنل سے دوسرے سگنل تک ٹریفک کو روکا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے نیشنل ٹی 20 میچز کے لیے آنے والی ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران پی سی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک دو مختلف راستوں کو سیکورٹی کے نام پر عام ٹریفک کے لیے روک دیا جاتا تھا، جس کے بعد شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک دباؤ کا شکار ہونا پڑتا تھا تاہم عدالتی احکامات کے بعد اب سیکورٹی پلان تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق ٹیموں کی موومنٹ ایک سگنل سے دوسرے سگنل تک صرف کلیئر دی جائے گی اور سگنل سے گزرنے کے بعد ٹریفک کو فوری کھول دیا جائے گا۔ لاہور پولیس تمام روٹ پر سخت سیکیورٹی دینے کی پابند ہو گی اور اب کوئی متبادل روٹ بھی نہیں رکھا جائے گا۔