میٹرو بس سروس کو محدود کرنے کا فیصلہ

 میٹرو بس سروس کو محدود کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) چہلم اور عرس تقریبات کے موقع پر سکیورٹی اقدامات، میٹرو بس سروس کو محدود کرنے کا فیصلہ، میٹرو بس سروس کوگجومتہ سےایم اے او کالج تک محدود کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چہلم شہدائے کربلا اور حضرت داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے عرس  کی تقریبات  کے باعث میٹرو بس سروس کو محدود روٹ پر چلایا جائے گا، میٹرو بس سروس کے روٹ کو ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹرو بس سروس کے جی ایم عزیرشاہ کا کہنا ہےکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بند رہے گی۔

برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 977ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، مزار شریف پر حاضری کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر دودھ کی سبیلوں کے ساتھ ساتھ لنگر کا بھی خاص اہتمام کیا گیا، عرس کا اختتام رات 2 بجے خصوصی دعا سے ہوگا۔

نواسہ رسول ﷺ حضرت حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں علم، ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں اور مجالس عزا کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، علماء کرام شہدائے کربلا کی دین کیلئے خدمات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب  ٹریفک پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؑ اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کا ٹریفک پلان جاری کر دیا،عرس مبارک پر ایس پی سٹی کی نگرانی میں 5 ڈی ایس پیز، 43 انسپکٹرز، 541 وارڈنز جبکہ چہلم ڈیوٹی کے لئے ایس پی سٹی کی نگرانی میں 03 ڈی ایس پیز، 23 انسپکٹرز اور 325 وارڈنز تعینات کو تعینات کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer