( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار544 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے حوالے سے نئی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 583 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9 مریض دم توڑ گئے، ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 اور اموات کی تعداد 6544 ہوگئی، پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار228 ہوگئی ہے اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 528 ہے۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار9 ہوگئی ہے، پنجاب ایک لاکھ272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 891، خیبرپختونخوا میں38 ہزار175، بلوچستان میں 15 ہزار460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 247 اور سندھ میں 2 ہزار 535 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 187، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار920 ہے، ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔