ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم کپ: لاہور وائٹس کی مسلسل پانچویں شکست

قائد اعظم کپ: لاہور وائٹس کی مسلسل پانچویں شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: قائد اعظم کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس کی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری، لاہور وائٹس کو ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں مرحلے کے میچ میں لاہور وائٹس کو پشاور کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پشاور ریجن کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 231 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ گوہر علی نے 63 اور محمد محسن نے  53 رنز بنائے۔

لاہور وائٹس کے وقاص احمد اور زید عالم نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم نو وکٹوں پر 182 رنز بناسکی۔ آفاق شاہد 57، عدنان دانش 27 اور نعمان انور 20 رنز بناکر نمایاں رہے، پشاور ریجن کی جانب سے جبران خان نے تین اور محمد محسن نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔