غیر قانونی کیمپسز کیس میں سرگودھا یونیورسٹی کے 6 اہم عہدیدار گرفتار

غیر قانونی کیمپسز کیس میں سرگودھا یونیورسٹی کے 6 اہم عہدیدار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: یونیورسٹی آف سرگودھا، غیر قانونی کیمپسز کیس، نیب لاہور کی سرگودھا یونیورسٹی کی جانب سے لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں کھولے گئے غیر قانونی کیمپس کے خلاف 6 اہم عہدیدار گرفتار کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی محمد اکرم اور سابق رجسٹرار بریگیڈیئر ریٹائرڈ راؤ جمیل، لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو میاں جاوید اور ڈائریکٹر ایڈمن، منڈی بہاؤالدین کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو وارث اور ان کے پارٹنر نعیم کوگرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء سے ان غیر قانونی کیمپسز کے ذریعے اب تک کروڑوں روپے بٹورے تاہم امتحانات لئے گئے نہ ہی انہیں ڈگریاں جاری ہوئیں۔

چیف جسٹس کی جانب سے سو موٹو ایکشن پر کیس ڈی جی نیب لاہور کو منتقل کیا گیا، نیب لاہور حکام کی تحقیقات میں ملزمان کا کریمینل رول واضح ہو چکا ہے۔   نیب لاہور نےطلباء کے مستقبل کی حفاظت اور متبادل حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے, کمیٹی طلباء کو تعلیمی نقصانات سے بچانے اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

گرفتار ملزمان کو آج نیب لاہور میں تحقیقات کے لیے بلایا گیا تھا، ملزمان کی غیرقانونی کیمپسز کے لئے کروڑوں روپے بطور رشوت وصولی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ نیب حکام ملزمان کا گرفتاری کے بعد احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کریں گے۔

واضح رہے چند روز پہلے متاثرہ سینکڑوں طلباء کی جانب سے لاہور میں احتجاج کیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا۔