سٹی42: الیکٹرک کمپنی نے کنزیومرز کو لیٹ پیمنٹ جرمانہ سے بچانے کے لئے بل کی ادائیگی کی تاریخ مین ریلیف دینے کی نئی پالیسی نافذ کردی۔
فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کے واجبات مقررہ تاریخ پر بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو ریلیف مل گیا۔
فیصکو نے بجلی کے واجبات ادا کرنے کی مقررہ تاریخ میں دس روز کی توسیع دینے کی پالیسی نافذ کر دی ۔
گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن کے مالک کنزیومرز کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں ادائیگی کرنے مین ناکام رہنے پر بل کے ساتھ کچھ جرمانہ بھی بھرنا پڑتا ہے۔ اب فیصکو نے یہ پالیسی اپنا لی ہے کہ مقررہ تاریخ تک بل ادا کرنے میں مشکل پیش آئے تو کنزیومر متعلقہ دفتر جا کر ادائیگی کے لئے دس دن کی مہلت حاصل کر لیں۔ اس طرح انہیں مقررہتاریخ گزرنے کے بعد ہونے والا جرمانہ نہیں بھرنا پڑے گا۔
یہ سہولت کنزیومرز کے مطالبات سامنے آنے پر دی گئی ہے۔
ادائیگی کی آخری تاریخ آنے سے پہلے ضرورت مند کنزیومر ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کروانے کے لئے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں گے تو ان کو بل بھرنے کے لئے مزید دس دن کی مہلت مل جائے گی۔
بل بھرنے میں تاخیر کرنے والے کنزیومرز کو اب لیٹ پیمنٹ پر ہونے والے جرمانوں سے چھٹکارہ کل جائے گا ۔