ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشتہاری و عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاؤن، اب تک کتنی گرفتاریاں؟

 اشتہاری و عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاؤن، اب تک کتنی گرفتاریاں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس کی جانب سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان، عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 41 ہزار 252، بی کیٹگری کے 77 ہزار 636 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر سے 47 ہزار 495 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 10979، بی کیٹگری کے 36 ہزار 516 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ 

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 27 ہزار 221 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 10962، بی کیٹگری کے 16 ہزار 259 عادی مجرم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں 26 ہزار 163 اشتہاری مجرمان، 19475 عدالتی مفرور، 10514 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ 

آئی جی پنجاب کی جانب سے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی گئی۔ اُن کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھا جائے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطہ، مئوثر انفارمیشن شئیرنگ سے خطرناک مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔