علی رامے: پنجاب حکومت نےترقیاتی منصوبوں کیلئےفنڈزکےبندوبست کااہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئےمحکموں کےبجٹ سےازسرنوتقسیم کی منظوری دی گئی،مختلف محکموں کےترقیاتی فنڈزاب ازسرِنوتقسیم کیےجائیں گے،پی اینڈڈی بورڈکو بجٹ سےفنڈزری ایلوکیٹ کرنےکی اجازت مل گئی۔
ترجمان حکام کے مطابق شہری ترقی اورصفائی کےمنصوبوں کی رفتارکوبرقراررکھاجائےگا،صوبےکوشہری ترقیاتی شعبےمیں445ارب کےفنڈزفوری مہیاکیےجائینگے،پنجاب حکومت موجودہ بجٹ سے وسائل نکالے گی ،محکمہ خزانہ اورپی اینڈڈی پیم بورڈکومشترکہ طورپرفنڈزکی تقسیم کاٹاسک مکمل کرینگے۔
شہری علاقوں میں پانی، نکاسی اور صفائی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہوں گے۔