ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ

 چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چینی اور آٹے کی ترسیل کے حوالے سے شکایات بدستور برقرار ہیں۔

 مقامی چینی کا 50 کلوگرام کا تھیلا 9200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ہول سیل میں چینی کی قیمت 184 روپے فی کلوگرام تک جبکہ پرچون میں 190 سے 200 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔ صدر کریانہ مرچنٹس حافظ محمد عارف کے مطابق چینی کی سرکاری قیمت 179 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔

دوسری جانب حافظ محمد عارف کے مطابق 50 کلوگرام درآمدی چینی کا تھیلا 9100 روپے کا ہے۔ شہر میں سرکاری آٹے کی ترسیل 65 فیصد تک محدود ہے جبکہ 35 فیصد قلت فلور ملوں کے 15 کلوگرام تھیلوں سے پوری کی جا رہی ہے۔ 10 کلوگرام آٹے کی سرکاری قیمت 905 روپے مقرر ہے، تاہم ہول سیلرز پرچون فروشوں کو یہ آٹا مہنگے داموں فراہم کر رہے ہیں۔