ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سابق ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی بطور ڈی جی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست 13 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔درخواست شہری ضیاء الدین شیخ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس پر سماعت جسٹس شجاعت علی خان کریں گے۔درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی میرٹ اور قانون کے برخلاف تھی، لہٰذا عدالت اسے کالعدم قرار دے۔ذرائع کے مطابق، کامران لاشاری اب ڈی جی کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، تاہم کیس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کیے ساڑھے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، جب کہ ابتدائی طور پر یہ درخواست 7 اپریل 2022 کو دائر کی گئی تھی۔ ، ذرائع مطابق، مقدمہ اب دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کیے جا سکیں۔