ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ 9 مئی کیس میں ملوث میاں محمود الرشید کی سزا کے خلاف دائر درخواستیں دس نومبر بروز پیر کے لئے سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، کیس کی سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ہوگی۔ پنجاب حکومت کی نمائندگی اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی کریں گے۔میاں محمود الرشید نے اپنی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت اعلیٰ سے قانونی نقطہ نظر سے معاملہ دوبارہ دیکھے۔ ، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ ک درخواست گزار کو سنائی گئی سزائیں معطل کرکے اسے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App