ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ بجلی صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer