سٹی42اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے جس سے متوسط اور غریب طبقہ شدید پریشان ہے۔ مٹن اور بیف سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہیں جبکہ چکن گوشت کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
چکن گوشت میں 8 روپے اضافے کے بعد قیمت 461 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ برائلر فارم ریٹ 290 روپے، تھوک 304 روپے اور پرچون 318 روپے مقرر ہیں۔
دوسری جانب انڈے کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، فارمی انڈے 344 روپے اور پیتی انڈے 10 ہزار 200 روپے کی ہو گئی ہیں۔