ملک اشرف : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور سابق ایم پی اے احمد خان بچھر کی نااہلی کیخلاف اپیل، دونوں رہنماوں کی اپیلیں 12 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر،جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔کیس میں سابق ایم پی اے احمد خان بچھر اور سابق ایم این اے محمد احمد چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔اپیل کنندگان کے مطابق، الیکشن کمیشن کسی رکن کو اس کا موقف سنے بغیر نااہل کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتا۔درخواستگزاروں نےاستدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے نااہلی سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App