ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر شاہ کی ریٹائرمنٹ میں چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، وہ 14 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
سید شبیر شاہ نے اپنے کیریئر کے دوران ہائیکورٹ میں مختلف اہم انتظامی اور عدالتی ذمہ داریاں نبھائیں اور اپنی دیانت داری، محنت اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی بدولت ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ان کی طویل اور مثالی خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ہائیکورٹ کی مختلف برانچز نے اپنے طور پر سید شبیر شاہ کے اعزاز میں تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتدائی طور پر ارجنٹ برانچ، فوجداری برانچ اور سول برانچز کی جانب سے تقاریب منعقد کی جا چکی ہیں، جن میں افسران و عملے نے سید شبیر شاہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔