ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب بدستور شدید سموگ کی زد میں ہے جبکہ لاہور آج بھی دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے،  شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حدوں کو چھوتے ہوئے 283 تک پہنچ گیا ہے۔

بھارت سے آنے والی ہواؤں نے باغوں کے شہر لاہور میں  مستقل ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ شہر کا فضائی معیار مسلسل خراب ہوتا جا رہا ہے اور لاہور آج بھی دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں اے کیو آئی لیول 283 تک جا پہنچا، جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔محکمہ جنگلات راوی روڈ پر آلودگی کی شرح 717 ریکارڈ کی گئی جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پر اے کیو آئی 555، علامہ اقبال ٹاؤن میں 445 اور ایف سی کالج کے اطراف 393 تک پہنچ گیا۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق اسموگ کی یہ سنگین صورتحال شہریوں میں سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

دوسری جانب   بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے۔دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا، لاہور 228 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، لاہور میں لوئر مال پر 441، بیدیاں روڈ 324 اور رائیونڈ روڈ پر 310 ریکارڈ کیا گیا۔ملتان کی فضا انتہائی آلودہ رہی، اے کیو آئی 443 کو چھو گیا، سیالکوٹ میں 294، گوجرانوالہ میں 278، بہاولپور میں 217 ریکارڈ کیا گیا، پنجاب حکومت کے سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔