ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

PTI
کیپشن: PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے غلام سرور خان، زلفی بخاری، واثق اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹروے کھلوا سکتی ہے۔اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار جاری ہیں اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایم ٹو موٹر وے دونوں اطراف سے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر