ڈولفن فورس دوران چیکنگ اب شہریوں کی ویڈیو بنائیں گی

On-camera checking orders to Dolphin Force
کیپشن: Dolphin Force
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ڈولفن فورس کے اہلکار دوران چیکنگ شہری کی ویڈیو بنائیں گے،ڈولفن فورس کو ایل ٹی ای سیٹ کا کیمرہ آن رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

ڈولفن فورس کو دوران چیکنگ ایل ٹی ای سیٹ کا کیمرہ آن رکھنے کا حکم دے دیا گیا،شہری بھی دوران چیکنگ ڈولفن اہلکاروں کو ویڈیو ان کرنے کا کہہ سکتے ہیں،ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار چیکنگ کے دوران اپنی اور شہریوں کی وڈیو بنائیں گے اور وڈیو ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا۔

ایل ٹی ای سیٹ سے وڈیو کے حوالے سے ایس پی ڈولفن نے اہلکاروں کو بریفنگ دی جہاں ایس پی سٹی رضوان طارق بھی موجود تھے،ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ سٹاپ اینڈ سرچ کی ویڈیو ریکارڈنگ بنائے جائے گی جو کہ متعلقہ شہری کو بھی شیئر کی جائے گی۔

مشتبہ افراد کی سٹاپ اینڈسرچ، باہمی میل جول کے حوالہ سے شہریوں سے فیڈ بیک بھی حاصل کیا جائے گا اور ڈولفن سکواڈ اپنی ایس او پی کو فالو کریں ریڈ کرنا اور چھتوں پر چڑھنا انکے لئے ممنوع ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer