تحریک لبیک کا دھرنا ختم، خادم حسین رضوی کے عرس کا بھی اعلان

TLP Long March Warning
کیپشن: TLP Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک لبیک نے 50 فیصد معاہدہ پورا ہونے پر وزیر آباد دھرنا واپس مسجد رحمتہ اللعالمین منتقل کر دیا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر آباد میں ٹی ایل پی کا دھرنا 12 روز جاری رہا ۔ ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے عین مطابق ہم اب مسجد رحمتہ اللعالمین جائیں گے، تحریک لبیک نے 50 فیصد معاہدہ پورا ہونے پر وزیر آباد دھرنا واپس مسجد رحمتہ اللعالمین منتقل کر دیا۔  تحریک لبیک اپنے معاہدے پر قائم ہے اب عرس علامہ خادم رضوی کی تیاری کی جائے گی۔

عرس علامہ خادم حسین رضوی19 تا 21 نومبر مرکز مسجد رحمتہ اللعالمین پر ہو گا، عرس علامہ حافظ خادم حسین رضوی پر علامہ سعد حسین رضوی ہمارے ساتھ ہونگے۔ تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ اب حکومت کو چاہیے کے مقررہ مدت میں تحریک لبیک سے معاہدہ مکمل کرے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer