شاہزیب شہزاد :شہرمیں خنکی بڑھ گئی ، مطلع جزوی ابر آلود،سویٹر، جیکٹیں ، کوٹ ، کمبل، رضائیاں نکل آئیں۔ کورونا کے کیسز میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ماسک ضرور پہنیں۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے احتیاط کی اپیل کردی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بڑھنے سے ڈینگی مچھر کاخاتمہ ہوگا اور یوں ڈینگی بخار جو وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے سے چھٹکارے کی امید کی جاسکتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق شہری بدلتے موسم میں احتیاط کریں، ماسک لازمی استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد کے قریب ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہورسمیت دیگر تمام اضلاع میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کے امکانات کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔