چودھری شجاعت کے پوتے کا دادا سے محبت کا انوکھا اظہار

چودھری شجاعت کے پوتے کا دادا سے محبت کا انوکھا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر ) چودھری شجاعت حسین کے کم سن پوتے اور پوتی کا دادا سے اظہار محبت، کم عمربچے دادا سے ملنے آئے اور ہاتھ سے بنائے کارڈ پر دادا سے اظہار محبت کیا ۔,

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین ہر دل عزیز شخصیت ہیں۔ بڑے تو بڑے بچے بھی ان سے دلی محبت کرتے ہیں اور ان کی صحت کے معاملےمیں جذباتی ہیں۔ چودھری شافع حسین کے کم سن بچوں نے سروسز ہسپتال میں جا کر اپنے دادا کی عیادت کی، اپنے ہاتھ سے بنایا ہوا کارڈ ان کو پیش کیا۔ بچوں کی جانب سے کارڈ پرلو یو دادا اور جلد صحت یابی کے لیے تحریر درج کی گئی تھی۔ پوتے اور پوتی کی محبت دیکھ کر چودھری شجاعت حسین کی آنکھوں میں چمک آ گئی۔      

خاندان کے علاوہ مختلف سیاست دانون نے بھی چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری ،ولید اقبال، سردار الیاس تنویر،سابق ضلعی ناظم میاں عامر محمود ،حسن نثار، صوبائی وزاء ، پروفیسر خالد مسعود گوندل، جاوید اکرام ،اسد اسلم سمیت دیگر نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ٹیلی فون کرکے عیادت کی۔  

سروسز ہسپتال میں موجود سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کے علاوہ چودھری وجاہت حسین، مونس الہٰی، چودھری شافع حسین، سالک حسین اور حسین الہٰی سے عیادت کیلئے آنے والے سیاسی،مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اورمسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ملاقات کی، چودھری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹیلیفون پر عیادت کرنے والوں میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور پاکستانی نژاد امریکی رکن ڈیموکریٹک پارٹی طاہر جاوید شامل تھے۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاہ کی قیادت میں سکھ رہنما سردار بشن سنگھ، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم پر مشتمل وفد، مسلم لیگ سپین کے صدر عبدالغفار مرآنہ نے وفد کے ہمراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer