قبرستان سے منسلک زبیر پارک کا قبرستان میں تبدیل ہونے کا خدشہ

قبرستان سے منسلک زبیر پارک کا قبرستان میں تبدیل ہونے کا خدشہ

زیشان صفدر: گلشن راوی جی بلاک کے رہائشی قبرستان کی باؤنڈری وال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر سراپا احتجاج، قبرستان سے منسلک زبیر پارک کا قبرستان میں تبدیل ہونے کا خدشہ، اہل علاقہ متعلقہ اداروں اور عوامی نمائندوں کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  گلشن راوی جی بلاک کے رہائشی قبرستان کی باؤنڈری وال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر سراپا احتجاج، قبرستان سے منسلک زبیر پارک کا قبرستان میں تبدیل ہونے کا خدشہ، اہل علاقہ متعلقہ اداروں اور عوامی نمائندوں کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے۔

 گلشن راوی جی بلاک کے قبرستان کی باؤنڈری وال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر قبرستان سے منسلک بچوں کے لیے زبیر پارک کا قبرستان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہونے لگا، باؤنڈری وال کی مرمت نہ ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہو گئے۔اہل علاقہ کی بارہا شکایات کے باجود دیوار کی مرمت نہ ہو سکی۔

سابق کونسلر یوسی 77 تیمور خان کے ہمراہ اہل علاقہ نے احتجاج کیا، سابق کونسلر یوسی 77تیمور خان کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے متعلقہ اداروں اور مقامی عوامی نمائندوں کو شکایت کر چکے ہیں لیکن کو ئی شنوائی نہ ہو سکی، اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قبرستان کی باؤنڈری وال کی جلد ازجلد مرمت کی جائے تاکہ پارک اور قبرستان دونوں محفوظ ہو سکیں۔