وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ہیڈ کوارٹرز، بنیادی اور دیہی صحت مراکز کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری کیپٹن (ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، سی ای اوپی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن، ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹراختر رشید، پروفیسر ڈاکٹر جاوید چوہدری ودیگر افسران شامل تھے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پرائم منسٹر ہیلتھ اقدامات اور صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 صوبائی سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد عثمان نے وزیر صحت کوصوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ منصوبہ جات میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز، بنیادی اور دیہی صحت مراکز کی بحالی اور اپ گریڈیشن شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں مشینوں کو فوری طور پر فعال کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کی اپ گریڈیشن کیلئے اضافی بلاکس کی تعمیر اشد ضروری ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کی اپ گریڈیشن کرکے آنے والے مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال نارروال میں بستروں کی تعداد بڑھا کر اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ مرید کے شہر میں ٹراما سنٹر سے ہزاروں مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی۔ افسران خود جاکر اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے پیش رفت کا جائزہ لیں۔