عوام کی سہولت کیلئے "قیمت پنجاب ایپ" لانچ کردی گئی

عوام کی سہولت کیلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے قیمت پنجاب ایپ لانچ کردی،  گرانفروشی کی شکایت کے لیے ٹال فری نمبر بھی دے دیا، حکومت کا دعویٰ، دوگھنٹے میں شکایت پر عملدرآمد ہوگا۔

قیمت پنجاب ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر پنجاب حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں اپ لوڈ کرے گی، صارفین اس ایپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایپ پر اشیائے خورونوش کی 20 اشیاء، 18 پھلوں، 28 سبزیوں کی قمیتیں اور پولٹری کی قیمتیں دی گئی ہیں۔ ایپ کے دوسرے مرحلے میں اشیائے ضروریہ شہریوں کے گھروں تک آن لائن پہنچانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ایپ پر گراں فروشی کی شکایت کا ٹال فری نمبر بھی دیا گیا ہے۔ ٹال فری نمبر پر شکایت درج کروانے کی صورت میں دو گھنٹوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ عوامی فلاح کے اس پروگرام کا آغاز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سے کیا جارہا ہے۔

وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لئے قیمت ایپ بھی بنائی ہے، صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔