حکومت کا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

حکومت کا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے معاملہ میں بڑی اور اہم پیش، حکومت کا نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ، شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک جاسکتے ہیں، نواز شریف آئندہ 2وز میں بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔

اس سے قبل ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہو ئی۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔ تاکہ وہ بہترین علاج کے لیے بیرون ملک جا سکیں۔

نوازشریف کی طبیعت کےحوالے سے ڈاکٹرعدنان نے ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت ناسازہے۔ ان کی طبیعت سنبھل نہیں رہی۔ ان کےپلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے۔ نوازشریف کوفوری بہترین علاج کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کو پلیٹ لیٹس گرنے کاعارضہ شدید تر ہو گیا ہے۔ 16 روز علاج کے بعد پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ خطرناک حد تک گرنا شروع ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو کر 24 ہزار رہ گئی تھی۔

نواز شریف کو سروسزہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے جنیٹک ٹیسٹ کی تجویزدی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس گرنے کا سراغ لگانے کے لیے جنیٹک ٹیسٹ ناگزیر ہے۔ نواز شریف کے بون میرو میں خرابی سے جسم میں پلیٹ لیٹس خود نہیں بن رہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عدنان بھی میاں نوازشریف کے ہمراہ برطانیہ جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer