ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس چوروں کی شامت، ڈی جی ایکسائز کا بڑا فیصلہ

پراپرٹی ٹیکس چوروں کی شامت، ڈی جی ایکسائز کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پراپرٹی ٹیکس چوروں کی شامت آگئی، ڈی جی ایکسائز کے حکم پر ایک ماہ کے دوران 36 ہزار پراپرٹیز ٹیکس نیٹ میں شامل کرلی گئیں جس سے 65 کروڑ روپے ٹیکس حاصل ہوگا جب کہ ایک ہزار سے زائد لگثری گھروں کی ٹیکس نیٹ میں لانے سے 50 کروڑ سے زائد ٹیکس حاصل ہوگا، رواں ماہ مزید پراپرٹیز ٹیکس نیٹ میں شامل کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل ڈی جی ایکسائزکی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے ریجنز میں پراپرٹیوں کو چیک کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کریں، اسی حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 35 ہزار سے زائد نئی پراپرٹیز ٹیکس نیٹ میں شامل کی گئی ہیں، جب کہ ایک ہزار سے زائد لگژری ہاؤسز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

ٹیکس نیٹ میں اضافہ سے 1 ارب 52 کروڑ سے زائد کی رقم حاصل ہوگی، ڈی جی رواں ماہ سے ہی چالان بھجوانا شروع کردیں گے اور رواں ماہ ہی پراپرٹیز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ٹیمیں نشاندہی کریں گی ۔

ڈائریکٹرز کی رپورٹ کے بعد ڈی جی ایکسائز کی خصوصی ٹیمیں مخصوص علاقوں کو چیک کریں گی، اگر کسی جگہ ایسی پراپرٹیاں سامنے آئیں تومتعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔