ویب ڈیسک: کولمبین گلوکارہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے آفیشل گانا ’’ڈائی ڈائی‘‘ متعارف کرادیا۔
49 سالہ گلوکارہ نے برازیل کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے رنگوں میں ملبوس ڈانسرز کو دکھایا گیا ہے، گانا 14 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی تک میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر ہوگا۔
گانے کی ویڈیو میں 2006، 2010 اور 2014 ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بھی دکھائے گئے ہیں، جو ان ٹورنامنٹس کی یاد دلاتے ہیں جہاں شکیرا نے اپنی موسیقی سے نمایاں کردار ادا کیا تھا،ان میں ان کا مشہور گانا Waka Waka بھی شامل ہے، جو 2010 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ تھا۔
شکیرا اس سے قبل بھی ورلڈ کپ تقریبات میں Hips Don’t Lie اور La La La (Brazil 2014) جیسے مقبول گانے پیش کر چکی ہیں۔