ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکۂ حق کی مناسبت سے پنجاب بھر میں جشن کی تقریبات جاری

معرکۂ حق کی مناسبت سے پنجاب بھر میں جشن کی تقریبات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: پنجاب میں معرکۂ حق کی مناسبت سے خصوصی تقریبات اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق یہ تقریبات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہیں، جبکہ لاہور سمیت مختلف شہروں کی سڑکوں، عمارتوں اور بازاروں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہےشہر بھر میں چراغاں کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی پرچموں، خیرمقدمی بینرز، پوسٹرز اور بل بورڈز کے ذریعے قومی جوش و جذبے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

معرکۂ حق کی یاد میں میزائلوں کے ماڈلز پر مشتمل خصوصی فلوٹس بھی سڑکوں پر رواں دواں ہیں، جن پر دستاویزی فلمیں بھی اسکرینز کے ذریعے دکھائی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق تقریبات کا مقصد قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان اور ملکی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔