ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہگہ ٹورزم کوریڈور منصوبے کا جائزہ، لین مارکنگ اور انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

واہگہ ٹورزم کوریڈور منصوبے کا جائزہ، لین مارکنگ اور انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے واہگہ ٹورزم کوریڈور دو رویہ شاہراہ منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انہیں منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر  ملک صہیب احمد نے ہدایت کی کہ 10 مئی معرکۂ حق کی مناسبت سے شاہراہ پر مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ روڈ پر معیاری لین مارکنگ کی جائے۔

انہوں نے لین مارکنگ کیلئے اعلیٰ معیار کا پینٹ استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واہگہ ٹورزم کوریڈور کے دونوں اطراف سروس روڈز کے حوالے سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ رکھا جائے۔

صوبائی وزیر نے چیف انجینئر اور ایکسین کو منصوبے کی تکمیل تک خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔