ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افواج پاکستان کیساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں؛ وزیراعظم آزاد کشمیر

مسلح افواج پاکستان کیساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم آزادجموں و کشمیر  چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر  چوہدری انوارالحق نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت تمام اختلافات کو بھلا کر اتحاد و یکجہتی کا ہے، روشن پاکستان کشمیریوں کی امید ہے ، پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالت جنگ میں تمام بجٹ موجودہ حالات سے نمٹنے کیلیے مختص کر دیا ہے، شہداء اور رخمیوں کی امداد کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز منتقل کر  دیئے ہیں، لائن آف کنٹرول اور حملوں سے متاثرین کی منتقلی کے لئے حکومت رہائش فراہم کر رہی ہے. 

وزیراعظم آزادکشمیر  نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ، جںرل عاصم منیر کو نیویارک ٹائمز نے مرد آہن کہا وہ ہماری آن اور شان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے بھارتی سپانسرڈ اکاؤنٹس سے پروپیگنڈہ کیا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو نشانہ بنایا جائے گا، ہم نے مشاورت کی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ اجلاس چلے گا ، کسی کیلئے کوئی مورچہ نہیں ہے اب تو شہر نشانے پر ہیں، ہم پاکستان کیلیے جئیں گے اور پاکستان کی حرمت کیلیے مریں گے ۔ 

انہوں نے کہاکہ بھارت نے انٹرنیشنل بارڈر کی خلاف ورزی کی ہے مسلح افواج پاکستان اسکا جواب دیں گی، اگر بھارت نے آبی جارحیت کی اور ہمارے ڈیمز کو نشانہ بنایا تو ڈیم اسکے بھی نہیں بچیں گے ، ہاوس میں کھڑے ہو کر کہہ رہا ہوں کہ پاک فوج ردعمل دیگی اور ڈنکے کی چوٹ پر دیگی۔ مظفرآباد میں کھڑے ہو کر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر کیلیے تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے ۔ 

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ تحریک الحاق پاکستان کے نظریے کے پہرہ دار ہیں، دشمن کی جانب سے کسی بھی ردعمل کے لئے ہمیں ذہنی اور فکری طور پر تیار رہنا ہے، ہمیں اللہ پاک کی ذات ،مسلح افواج پاکستان اور پاک فوج کے  سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر پر غیرمتزلزل یقین ہے. انہوں نے کہا کہ جو خاندان مقبوضہ کشمیر سے واپس آئے ہیں حکومت مکمل طور پر ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنائے گی، مودی گجرات کا قصائی ہے اور بہت بڑا دہشت گرد ہے, وہ انسانیت کا قاتل ہے، مودی کو  پھانسی ہونی چاہیئے.