سٹی 42 : سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
ایک تولہ سونا 4200 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ، جبکہ دس گرام سونا 3601 روپے کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 65 روپے کمی سے 3417 روپے کی ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر کمی سے 3343 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔