ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی خاتون کی افغان شوہر کو شہریت دینے کی درخواست پرفیصلہ کرنے کی ہدایت

پاکستانی خاتون کی افغان شوہر کو شہریت دینے کی درخواست پرفیصلہ کرنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پاکستانی خاتون کی افغان شوہر کو شہریت دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بنچ نے درخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجواتے ہوئے انہیں پندرہ روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
 جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے خاتون مسرت جبینِ کی درخواست پر سماعت کی ، پانچ رکنی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر، جسٹس علی ضیا باجوہ ،جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس خالد اسحٰق شامل ہوئے ،،درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہریت ایکٹ 1951 کے تحت پاکستانی لڑکا بیرون ملک کی لڑکی سے شادی کرے تو اس کو پاکستانی شہریت دی جاتی ہے، جب کہ اگر پاکستانی لڑکی بیرون ملک کے لڑکے سے پاکستان میں شادی کرے تو شہریت نہیں دی جاتی۔درخواست گزار کے مطابق یہ امتیازی سلوک ہے جو کہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔درخواست کے مطابق مسرت بی بی نے 2012 میں افغانی لڑکے نسیم کے ساتھ شادی کی، لیکن لڑکے کو پاکستانی شہریت نہیں دی گئی، لہٰذا عدالت لڑکے کو پاکستانی شہریت دینے کا حکم دے اور فورا پاکستان سے بے دخل کرنے سے بھی روکے۔، ذرائع کے مطابق اس سے قبل جولائی 2024 میں پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ افغان شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی خاتون افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) یا پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) رکھنے کے باوجود دوہری شہریت رکھنے کی حقدار ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer