ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر  ترکیہ کے مشکور ہیں:شہباز شریف

 مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر  ترکیہ کے مشکور ہیں:شہباز شریف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان  سے رابطہ،بھارتی حملوں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو  بھارتی حملے کی تفصیلات بارے بتایا، وزیراعظم نے مشکل وقت میں ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر اظہار  بھی تشکر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا، ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔