ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کشمیر، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

شہر لاہور کے افق پر چھائے بادلوں اور مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں 30 سے 40 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 جبکہ محسوس درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 25 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

 لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے اور شہر کا مجموعی اے کیو آئی 191 ریکارڈ کیا گیا ہے۔شاہراہ قائداعظم پر AQI 152، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 172، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پر 189 اور عسکری 10 میں سب سے زیادہ 191 ریکارڈ کیا گیا۔

 شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ  اور کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے  جبکہ مغرب کی سمت سے 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) کے مطابق کراچی اس وقت پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے تاہم شہر کا مجموعی فضائی معیار "تسلی بخش" کیٹیگری میں ہے۔رپورٹ کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 88 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، وزیرستان، کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، لسبیلہ، پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔