ن لیگ الیکشن سے نہ بھاگو،عمران خان کا دبنگ فیصلہ

ن لیگ الیکشن سے نہ بھاگو،عمران خان کا دبنگ فیصلہ
کیپشن: Imran Khan
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نےکہا لوگ کبھی بھی امپورٹڈحکومت کوتسلیم کرنےکوتیارنہیں،پختونخواسےصرف ایک لوٹانکلا،ابھی تک اس نےپشاورآنےکی جرات نہیں کی،اپنےملک کےمفادکوکبھی امریکاکیلئےقربان نہیں کروں گا۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ میں آپ لوگوں کےپاس ایک خاص مقصدکیلئےآیاہوں،30لاکھ سےزائدلوگ اسلام آبادآئیں گے،آج مخالفین لوگوں کایہ جم غفیردیکھ لیں،20لاکھ سےزائدلوگ اسلام آبادآئیں گے،لوگ کبھی بھی امپورٹڈحکومت کوتسلیم کرنےکوتیارنہیں،پختونخواسےصرف ایک لوٹانکلا،ابھی تک اس نےپشاورآنےکی جرات نہیں کی،جدھربھی لوٹےجائیں گےضمیرفروش اورغدارکےنعرےلگیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناتھا کہ بڑےلوگ توچھوڑیں اب سکول کےبچوں کوبھی پتہ ہےکہ لوٹاکیاہے؟یہاں میرجعفراورمیرصادق ساز ش کاحصہ بنے،ایک منتخب حکومت کوسازش کےتحت ہٹایاگیا،میرصادق نےٹیپوسلطان کیساتھ غداری کی اورمیسورانگریزوں کی غلامی میں چلاگیا،ہماری پالیسی یہ ہونی چاہیےکہ اپنےلوگوں کوکسی کے لئےقربان نہ کریں،امریکی جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے،لاکھوں ڈالرزکانقصان ہوا۔

روس اس لیےگیاکہ پاکستان میں تیل اورڈیزل سستاملے،میں نےہمیشہ امریکی جنگ کی مخالفت کی،اپنےملک کےمفادکوکبھی امریکاکیلئےقربان نہیں کروں گا،امریکاکومشرف جیساسربراہ چاہیےجوایک فون کال پرچاروں شانےچت ہوجائے، شہبازشریف نےکہاہم بھکاری ہیں ،ہمیں امریکاکی غلامی کرنی چاہیے، شہبازشریف بھکاری آپ ہوں گےقوم نہیں،بڑےلوگ توچھوڑیں اب سکول کےبچوں کوبھی پتہ ہےکہ لوٹاکیاہوتاہے؟

ہم صرف اللہ سےڈرتےہیں،کسی سپرپاورکونہیں مانتے،ہمارےنبی ﷺ نےفرمایااسلام مسلمانوں کوغیرت دیتاہے،میں نے کسی کو شریف خاندان کی طرح جھوٹ بولتے نہیں دیکھا،امریکا نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کی،حکومت بدلنےکے لئے سب سے پہلے میڈیا پر پیسہ لگایا گیا،یہاں کبھی ڈیزل اور کبھی بلاول لانگ مارچ کرنے کا کہہ رہا ہے،پاکستان میں بھی پیسہ چلایا گیا،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے والے باپ بیٹے پراربوں کے کرپشن کیسز ہیں۔

ایک چپڑاسی کےاکاؤنٹ سےکروڑوں روپےنکلے،ان کےخلاف تفتیش کرنے والے ایف آئی اے افسران کو نکال دیا گیا،جو کچھ ہو رہاہےکیا یہ کسی جمہوریت میں ہو سکتا ہے،شہبازفیملی پر40ارب روپےکےکیسزہیں،بلے کو دودھ کی حفاظت کرنے کیلئے بٹھا دیا گیا،جب روپیہ گرتاہےتوسب کچھ مہنگاہوجاتاہے جب پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیجا جاتا ہے تو اس کی قدر کم ہوتی ہے،نیوٹرل بننے کی اللہ نے ہمیں اجازت نہیں دی۔بار بار کہتاہوں نیوٹرل جانور ہوتے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ن لیگ الیکشن سے نہ بھاگو، میری بات سن لو، جب بھی الیکشن ہوگا تم سمجھتے ہو سنٹرل پنجاب میں رہ گئے ہوں تمہیں اب ادھر بھی چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی،پنجاب کے لوگ غیرت مند ہیں،کپڑےمت بیچوجوتم لوگوں نےلوٹاہےوہ پیسہ واپس لےآئیں،گندم ہم سستی کرلیں گے،ہم بوٹا پالشوں کے ساتھ نہیں چلتے، امریکہ کے غلاموں کے ساتھ نہیں چلتے،75 سال کے بعد میری قوم تیار ہے اس پاکستان کی جانب جس کے لئے قائد اعظم محمدعلی جناح نے جان قربان کی۔

60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم شہباز شریف ضمانت پر ہے، شہبازشریف ڈرامےبندکرو،لوگ آپ کوپہچان چکےہیں،ملک کاوزیرداخلہ قاتل ہے،اسلام آبادپہنچ کرساری قوم کو بتائیں گےکہ ہمیں آزادی چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer