آنکھوں کی گستاخیاں، دلہن کی دلچسپ ویڈیو، ہنسی روکنا مشکل

 آنکھوں کی گستاخیاں، دلہن کی دلچسپ ویڈیو، ہنسی روکنا مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے دن دلہن اور دولہا  ناصرف خوبصورت نظر آنے کے لیے خصوصی لباس پہنتے ہیں بلکہ اپنی شادی کے لمحوں کو محفوظ کروانے کیلئے فوٹوشوٹ اور ویڈیوز بنواتے ہیں جس میں کبھی کبھار ایسے لمحے قید ہوجاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 

 بھارت سے ایک ایسی شادی کی مزاحیہ ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں فوٹو گرافر نے تصویر کھینچی تو دلہن نے ایسا پوز دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے اپنے شوہر کو مالا (ہار) پہنانے کے بعد فوٹو گرافر کو ایسی نظر سے دیکھا کہ وہ اسے مار ہی ڈالے گی۔ ویڈیو کے بیک گراونڈ مشہور بھارتی فلم دل دے چکے صنم کا گانا آنکھوں کی گستاخیاں چل رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر  دلچسپ تبصرےکیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ کیمرہ مین بول رہا ہے لے میری کیا غلطی ہے،۔ دوسرے نے لکھا کہ اب پتا چلا کہ دوپٹے سے چہرہ کیوں چھپا رکھا تھا۔