ملک بھر کےتعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

ملک بھر کےتعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان
کیپشن: NCOC MEETING
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن(این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے رجحان کے پیش نظر 17 مئی تک بند کئے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے،ٹویٹر پر مزید بتایا گیا کہ فیصلے پر نظرثانی 18 مئی 2021 کو کی جائے گی،اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ این سی او سی کے مطابق کورونا وباء کے حوالے سے آئندہ 15 سے 20 دن انتہائی اہم ہیں۔,اسی خدشے کے پیش نظر آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے,اس دوران ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کورونا کو ہرانا ہے یابھارت جیسی صورتحال پیدا کرنی ہے،تمام شہری ذمہ داری کا احساس کریں،خود کو اوردوسروں کو کورونا سے محفوظ رکھیں،یاد رکھیں اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو سب کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤب کے دوران چند انڈسٹریز کو مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی،کمشنر لاہور کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کی درخواست ہے ، کمشنر کا کہناتھا کہ درخواست میں مفاد عامہ کی خاطر درج ذیل انڈسٹری کو بھی لاک ڈاؤن سے استثناء دیا جائے،‏فارما انڈسٹری ، لیبر لانے والی ٹرانسپورٹ کو استثنا دیا جانا چائیے۔

کمشنر کی درخواست کی مزید تحریر کیاگیا کہ ‏عینکوں کی دوکانیں ، زرعی مصنوعات کی دوکانیں بھی مثتنی ہوں،گروسری سامان کے ڈسٹری بیوٹر ، کورئیر سروسز کو بھی استثنی دیا جائے،کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ٹوئیٹر پیغام میں معلومات جاری کردیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer