ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹ کو 10مئی تک اجازت دینے کا فیصلہ

 ٹرانسپورٹ کو 10مئی تک اجازت دینے کا فیصلہ
کیپشن: public transport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت کا بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ، 10مئی شام6بجے سے15مئی صبح 6بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔
 سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلیٰ سول وعسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کورونا وباء کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے،کورونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے، لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاپنجاب کے کسی بھی ویکسینیشن سنٹرپرویکسین کی کوئی کمی نہیں ،روزانہ کی بنیاد پرایک لاکھ سے زائد افرادکی ویکسینیشن کی جارہی ہے،ویکسینیشن کرنے کی صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے،لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer